آنکھ میں کرچیاں محبت کی
آخری سسکیاں محبت کی
آنکھ میں اشک تک نہیں باقی
ہائے تہہ دستیاں محبت کی
کتنے عہدو پماں کو توڑا ہے
ہائے خودّاریاں محبت کی
وقت کی جھیل میں جو لہریں ہیں
وہ ہیں بس دھاریاں محبت کی
پیچ و خم اور حصار کے اندر
کیسی رہ داریاں محبت کی
لوگ اب وصل کو گنہ سمجھیں!
ہیں زبوں حالیاں محبت کی
سب کی آنکھوں میں چبھ رہی ہیں یہ
پھول اور پتّیاں محبت کی
سید ہادی حسن
اکتیس مئی دو ہزار بائیس

0
85