خدا کا نور لایا ہے ربیع الاول آیا ہے |
زمانہ جگمگایا ہے ربیع الاول آیا ہے |
ولادت کا مہینہ ہے اُجالا ہی اُجالا ہے |
سماں بھی مسکرایا ہے ربیع الاول آیا ہے |
وہ جس کے پاک قدموں پر جُھکا ہے انبیا کا سر |
وہی تو افضل آیا ہے ربیع الاول آیا ہے |
یتیموں مفلسو دیکھو خطا کارو اُٹھو دیکھو |
کرم کرنے کو آیا ہے ربیع الاول آیا ہے |
خدا کا فضل پایا ہے ربیع الاول آیا ہے |
معلومات