| یہ چاند اور تارے تمہارے لئے ہیں |
| زمیں کے نظارے تمہارے لئے ہیں |
| ہماری محبت کے انمول موتی |
| یہ سارے کے سارے تمہارے لئے ہیں |
| یہ جگنو یہ تتلی یہ پھول اور خوشبو |
| خدا نے اتارے تمہارے لئے ہیں |
| یہ جھرنے یہ پربت یہ شعلہ یہ شبنم |
| یہ دریا کنارے تمہارے لئے ہیں |
| یوں سجنا سنورنا تمہی کو ہے زیبا |
| یہ موتی ستارے تمہارے لئے ہیں |
| یہ پھولوں کے گجرے یہ ہاتھوں کی مہندی |
| یہ رنگوں کے دھارے تمہارے لئے ہیں |
| یہ جتنا لکھی ہے غزل میں نے ساغر |
| یہ سارے اشارے تمہارے لئے ہیں |
معلومات