| سُکُوں دے کر یہ کیا مُشکل خرِیدی آپ نے ہے |
| مُبارک ہو سُنا ہے مِل خرِیدی آپ نے ہے |
| ہے خُوش فہمی کھرا اِک من کا سودا کر لِیا ہے |
| خُدا کے گھر کے بدلے سِل خرِیدی آپ نے ہے |
| کِسی کی طوطا چشمی سے ہُؤا یہ راز افشا |
| یہاں کے لوگ، یہ مِحفِل خرِیدی آپ نے ہے |
| وہاں بیکار میں مَیں جھونپڑے کی کھوج میں ہُوں |
| جہاں کا آب، گارا- گِل خرِیدی آپ نے ہے |
| ہُؤا اندازہ اب کُچھ آپ کو رُتبے کا اپنے |
| یہ گاڑی آپ کے قابِل خرِیدی آپ نے ہے |
| ہوا کے رُخ بدلنے میں بھلا ہے دیر کوئی؟ |
| بجا کشتی مُعہ ساحِل خرِیدی آپ نے ہے |
| بھٹکتے پِھر رہے تھے مُدّتوں سے اب کُھلا یہ |
| مُسافت ماورا منزِل خرِیدی آپ نے ہے |
| رہا کرتا ہے کیوں بے چین ہر پل، ہر گھڑی کو |
| بلا کیا اے دلِ بِسمِل خرِیدی آپ نے ہے؟ |
| مِری حسرت، مِرے ارماں شرارت اور خموشی |
| مِری بے چارگی، قاتِل! خرِیدی آپ نے ہے |
| رشِید حسرت |
معلومات