| عظمت میں فاطمؑہ کی جو اتری ہیں آیتیں |
| واجب ہے کرنا سجدہ بھی ایسی ہیں آیتیں |
| توحید کو عیاں بھی یوں کرتی ہیں آیتیں |
| قرآن بیٹے بیٹیاں ساری ہیں آیتیں |
| مخفی تھا نور ذاتِ مقدس کا اس لئے |
| زہراؑ پہ ربِ اولیٰ کو لکھنی ہیں آیتیں |
| اعجازِ کردگار ہے یہ اسمِ فاطمہؑ |
| فاطر ہے نورِ سیدہؑ کہتی ہیں آیتیں |
| اللہ نے بنایا اُنہیں فاطمہؑ کا باپ |
| صدرِ رسولؐ پر جبھی اتری ہیں آیتیں |
| الحمد ہو کہ سورۂِ والناس ہو جناب |
| مانوس سیدہؑ سے ہیں جتنی ہیں آیتیں |
| پھیلی ہوئی ہیں رونقیں نامِ بتولؑ سے |
| اطراف میں ثناء کی جو پھیلی ہیں آیتیں |
| فضہؑ سے جب کسی نے کیا ہے کوئی سوال |
| اس کے جواب میں وہ سناتی ہیں آیتیں |
| تعظیم میں نبی ہیں کھڑے اس لئے تمام |
| حجت ہیں ان پہ فاطمہؑ کہتی ہیں آیتیں |
| بنتِ نبیؐ کے دشمنوں تم پر تو صبح و شام |
| لعنت کا پھندا ڈال کے رکھتی ہیں آیتیں |
| صائب سخنوری کو نظر کس طرح لگے |
| تجھ کو حصارِ خاص میں رکھتی ہیں آیتیں۔ |
معلومات