| غمِ دنیا سے دور بیٹھے ہیں |
| ہائے کیسے حضور بیٹھے ہیں |
| آگ سینے میں جل رہی ہے کہیں |
| آپ کیسے نفور بیٹھے ہیں |
| راحتیں اور کس طرح پائیں |
| آپ سینے سے دور بیٹھے ہیں |
| آکے مجھ سے گلا کریں ظاہر |
| ہم یہاں لاشعور بیٹھے ہیں |
| اک کٹورائے جامِ نفرت کو |
| پی کے کیسا سرور بیٹھے ہیں |
| سب ہے فانی تو بے وجہ محسن |
| کیوں یہ لے کے غرور بیٹھے ہیں؟ |
معلومات