| نبی کا ذکر لب پر ہو یہی ایمان ہے واللہ |
| اسی نسبت سے روشن دل کا ہر عنوان ہے واللہ |
| مدینے کی طلب دل میں وہ ہر دم پال رکھتے ہیں |
| یہی عشاقِ احمد کی بڑی پہچان ہے واللہ |
| کرم شامل رہے ان کا تو منزل مل ہی جاتی ہے |
| وگرنہ زندگی کا ہر سفر ویران ہے واللہ |
| نبی کی آل کا نوکر بنا کے رکھ مجھے مولا |
| رہے جو آل کا نوکر وہی سلطان ہے واللہ |
| محمد کی غلامی پر بڑا ہی ناز ہے مجھ کو |
| غلامی ان کی میرا فخر، میرا مان ہے واللہ |
| عتیقؔ ان کی محبت سے منور ہو مرا سینہ |
| رہے ان سے مری الفت مرا ارمان ہے واللہ۔ |
معلومات