| نوکِ زباں پہ دائم آقا کی نعت ہو |
| ہر بات ہو جو میری دلبر سے بات ہو |
| گزریں مدینے میں سب لیل و نہار اب |
| شہرِ نبی میں دن ہوں بطحا میں رات ہو |
| رہتے ہیں میرے دل میں میرے گمان میں |
| داتا جہانِ حُب میں ہر گز نہ مات ہو |
| آئیں نہ پیش میرے دشواریاں کبھی |
| حاصل مجھے حبیبی ایسی حیات ہو |
| وقتِ قضا ہوں آقا نطروں کے سامنے |
| بعد از درود کامل پھر ایک نعت ہو |
| کوثر ملے نبی سے میدانِ حشر میں |
| میزاں پہ جو چھڑائے وہ پاک ذات ہو |
| ہادی کے نام لیوا محمود جنتی |
| کل تک یہی تھیں باتیں کل پھر یہ بات ہو |
معلومات