| نبی جانِ ہستی جو صلے علیٰ ہیں |
| خدائی میں یکتا شہے دو سریٰ ہیں |
| امام الامم ہیں نبی پیارے ہادی |
| جو نعمت کے قاسم، بڑا آسرا ہیں |
| فروزاں حرم میں منور ہیں گھر میں |
| حسیں نورِ یزداں جو شمس الضحیٰ ہیں |
| ورودِ نبی سے ہے زینت دہر کی |
| جہاں سارے جن کی عطا کے گدا ہیں |
| یہ شہکارِ قدرت جمیلِ خدائی |
| جو خلقِ خدا میں حبیبِ الہ ہیں |
| ہے خیرات اُن سے نوازے جو ہستی |
| عطائے نبی سے سجے دو سریٰ ہیں |
| ہیں لولاک والے ملی اُن کو کوثر |
| یہ برہانِ قدرت دلوں کی ضیا ہیں |
| خدا کے پیمبر یہ رحمت خدا کی |
| ہیں مولا کے دلبر خلق میں سوا ہیں |
| مقیمِ دنیٰ ہیں ہے دستارِ خِلعت |
| ملے اُن کو رتبے عُلیٰ سے عُلیٰ ہیں |
| خدا کے خزانوں کے قاسم نبی ہیں |
| کریمی یہ سرور سجن دلربا ہیں |
| اے محمود اُن کے مراسم ہیں رب سے |
| سدا ڈنکے اُن کے دہر میں عُلیٰ ہیں |
معلومات