جو دل میں ہے وہ کہہ ڈالو اے میرے دشمنو
جو کچھ کرنا ہے کر گزرو اے میرے دشمنو
سنو بہر صورت میں مسلماں ہی رہ وں گا
مجھے چاہے کافر کہہ دو اے میرے دشمنو
مرے بغض میں مر جاؤ اے میرے دشمنو
صدائے جرس کو سن لو اے میرے دشمنو
قدر وقت کی کچھ کر لو اے میرے دشمنو
مرے ساتھ تم بھی چلو اے میرے دشمنو
سمجھ گر نہیں سکتے ہو انصاف و سچ کی بات
بہتر ہے گھر میں رَہو اے میرے دشمنو
اگر ظلم سے تم ناں رکے بھگتو گے سزا
قیامت سے پہلے سنبھلو اے میرے دشمنو
علم پیار کا تھامے کھڑا ہی رہے گا حسن
کرو گند جتنا چاہو اے میرے دشمنو

0
2