| ہیں مان مری جان مری شان صحابؓہ |
| ہوں اُن کا میں نوکر مرا ایمان صحابؓہ |
| قرآن کی آیات کے مفہوم مطابق |
| دیکھو تو ہیں اسلام کی پہچان صحابؓہ |
| مخلص جو محؐمدکے وہ کہلائیں صحابؓہ |
| ہے میرا یہ ایمان مری جان صحابؓہ |
| راوِی نے کہا جیسا اُسے لکھ دیا ویسا |
| گھٹتی نہیں لکھنے سے کبھی شان صحابؓہ |
| مشکوک جو کردار کتابوں میں لکھا ہے |
| کردار وہ کرتا ہے پریشان صحابؓہ |
| بغضِ علیؑ والے کوئی تھے جو مسلمان |
| نفرت کا ہے اُن سے مرا اعلان صحابؓہ |
| حق ہے جہاں دنیا میں کہیں ہوگا بھی باطل |
| ہوتی ہے علیؑ سے ہی یہ پہچان صحابؓہ |
| دنیا میں ہی دیدی جنہیں جنت کی بشارت |
| اسلام کے نورانی ہیں فیضان صحابؓہ |
| باطل کے گرانے سے کبھی زیر نہ ہوگی |
| اسلام کی ہیں ایسی وہ چٹان صحابؓہ |
| تو بھی تو زبیر اُن کے غلاموں میں ہے شامل |
| آقؐا کے جو تھے مخلص و مَستان صحابؓہ |
معلومات