وہ آئے دہر میں جو سب سے حسیں ہیں
یہ مرسل خدا کے شہے مرسلیں ہیں
ملیں جن کو شانیں سوا کبریا سے
وہ ختم الرسل ہیں شہے عالمیں ہیں
دنیٰ میں جو آقا ہیں قوسین والے
وہ محبوبِ رب ہیں وہ سوزِ یقیں ہیں
کھڑے ان کے پیچھے تھے آمد میں اولیٰ
امامت کریں گے جو صادق امیں ہیں
بتا ہے جو ثانی نبی کا خلق میں
حبیبِ خدا ہیں جو نورِ مبیں ہیں
منور ہوئے جن سے افکارِ ہستی
وہ نورِ ہدیٰ ہیں سخی شاہِ دیں ہیں
ملا ہے شرف جن سے اوجِ دہر کو
وہ آقا ہیں محمود ماہِ مبیں ہیں

14