| سارے عالم کو رلا کر چل دئیے حضرت امیں |
| سوئے جنت مسکراکر چل دئیے حضرت امیں |
| دین کی خاطر کھپا دی آپنے یہ زندگی |
| دعوتِ حق کو سجا کر چل دئیے حضرت امیں |
| نیک سیرت خوش مزاج و حق کے داعی آپ تھے |
| زندگی جینا سکھا کر چل دئیے حضرت امیں |
| مشفق و بے لوث خادم صاحبِ فکرونظر |
| رہبری کا حق نبھا کرچل دئیے حضرت امیں |
| عالم اسلام کے خادم تھے حضرت باخدا |
| راہِ حق سب کو دکھا کرچل دئیے حضرت امیں |
| بے کسوں اور بے بسوں کا آسرا اور ناخدا |
| مرحمت سب کو سکھا کرچل دئیے حضرت امیں |
| پھر سے طیب قافلے کا حال بدتر ہوگیا |
| قافلہ سونا بنا کر چل دئیے حضرت امیں |
| نتیجۂ فکر محمد طیب برگچھیاوی سیتامڑھی |
| رابطہ نمبر:9944083422 |
معلومات