بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم |
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد |
مرا محبوب آقاﷺ ہے فطین آقاﷺ |
کُلی دنیا میں ہے سب سے حسین آقاﷺ |
بنایا محتشم شہکار ایسا ہے |
سراپا معجزہ میرا مُبِین آقاﷺ |
کروں کیسے میں تیری جستجو اور جا |
خدا کے بعد دل میں تو مکین آقاﷺ |
مصورﷻ دی ہدایت کج رو لوگوں کو |
طُفیلِ مصطفیٰﷺ جو ہے متین آقاﷺ |
عدو نے بھی یہی مانا رضؔی دائم |
جہانِ فانی میں صادق امین آقاﷺ |
معلومات