سن لو بھائی یہ میری عرضی ہے
گر نہ مانو تمہاری مرضی ہے
مرد شادی شدہ ہو اور خوش ہو
یہ کہانی تو محض فرضی ہے
خاص تحفہ ہے رب کا بیوی بھی
تھوڑی ہمدرد تھوڑی غرضی ہے
دل کو سیتی ادھیڑتی ہے یہ
یہ ہے بندی یا کوئی درزی ہے
گھر میں شوہر سکون لے پائے
قائدے کی خلاف ورزی ہے

0
1