جسے یہ لوگ کہتے ہیں انا ہے |
غبارے کی طرح ہوتی ہوا ہے |
مقدر کو کبھی نہ دوش دینا |
مقدر تو خدا کا فیصلہ ہے |
جو جانا چاہے اس کو جانے دینا |
ہماری اب سے یہ ہی آگیا ہے |
محبت ترک کی اس نے، مگر وہ |
کف افسوس ملتا رہ گیا ہے |
کسی کی یاد کی چنگاریاں تھی |
ابھی طوفان سا دل میں بپا ہے |
اسے ہارا تو گیانی ہو گیا ہے |
وفا کو اب یہ کہتا ہے وبا ہے |
محبت نے ہمیں اب مات دی ہے |
ہمارا اک جہاں گویا لٹا ہے |
مرے ہمراہ برسوں وہ رہا پر |
مرا ہونے میں اس کو مسئلہ ہے |
کوئی مہجور ہو کے مر گیا ہے |
کبھی دیکھا نہیں ہے بس سنا ہے |
محبت میں کوئی حد سے نہ گزرے |
یہی بہتر بھی ہے اور یہ دعا ہے |
ستمگر ناخدا سے کہنا ارقم |
تمہارا وقت ہے، میرا خدا ہے |
معلومات