اے خدا مری ہے دلی دعا
میرے دل میں اپنی تو لو لگا
تیرے ذکر سے دل چمک اٹھے
تیرا نور ہو میرا رہنما
عشق ہو مجھے تیرے قرب سے
کوئی دل میں نے ہو ترے سوا
میرے دل کو تجھ سے ہو واسطہ
تیری راہ ہو میرا راستہ
زندگی کے ہر ایک موڑ پر
تیرا ساتھ ہو میرا آسرا
میرے ہر عمل سے مرے خدا
تیری بندگی کا ہو حق ادا

0
3