ایسا مِرے حضورؐ نے فضل و کرم کِیا |
شوقِ درود دے کے مجھے محتشم کِیا |
دل کو مُجَلاّ رکھنے کا یہ طرز اچھا لگا |
سو دل پہ مَیں نے نامِ محمدؐ رَقم کِیا |
ہر چیز نا تمام رَکھی کائنات مِیں |
اِک ذاتِ مصطفیٰؐ کو خدا نے اَتَم کِیا |
شاہدؔ مذاقِ بندگی اُبھرا کچھ اِس طرح |
دل کو جو سوئے روضہِ سرکارؐ خَم کِیا |
معلومات