آپﷺ کی بارگہ میں ہے حاضر یہ دل
نعمتیں دو جہاں کی گئیں اس کو مل
نور دل میں مرے ہو رہا منتقل
نور سے ہو رہا یہ سدا منفعل
نور سے ہو رہا ہے یہ دل مشتعل
نور کے جلووں پر ہے یہ دل مشتمل
باغِ الفت میں رہتا ہے دل مُسْتَقِل
آپ سے عشق کا ہے گیا پھول کھل
آپ کی یاد سے قلب ہے متصل
دل جواں ہے اگرچہ ہے تن مُضْمَحِل
آپ کا میرے دل پر ہے نورانی ظل
دل کو بھٹکا نہ پائے کوئی مُستَدِل
آپ ہیں سارے انسانوں کے غم گسل
فیض سے ہوگئے سب کے دل مُنْدَمِل

0
2