| باپ کی میت پہ قاسمؑ رو رہے ہیں زار زار |
| دیکھتے ہیں بھائی اور قاسمؑ کو سرورؑ بار بار |
| طشت میں ٹکڑے جگر کے دیکھ کے روئےحسینؑ |
| ٹکڑے ٹکڑے ہوکے قاسمؑ دین پر ہوگا نثار |
| آج بھائی کے یہ لاشے پر ہے زینبؑ جو نڈھال |
| کربلا میں لاشِ قاسمؑ پر یہ ہو گی سوگوار |
| پارہ پارہ ہے کلیجہ اور اُس پر یہ ستم |
| ابنِ زہراؑ کے جنازے پر کیا تیروں سے وار |
| لوٹ کر آیا جنازہ گھر میں واپس جس گھڑی |
| مچ گیا کہرام اور ہائے حسنؑ کی تھی پکار |
| دفن ہونے کب دیا نانا کے پہلو میں تمھیں |
| اشقیاء نے چھینا تم سے بھائی نانا کا مزار |
| کلمہ گویوں نے کیا دو مرتبہ تم کو شہید |
| زہر سے پہلے کیا پھر تیروں سے کرتے ہیں وار |
| دیکھ کر سوئے فلک غازیؑ نے صائب یہ کہا |
| ظلم کیا کیا ہوتے ہیں آقاؑ پہ اے پروردگار۔ |
معلومات