| تجھ کو پانا پا کر کھونا سیکھ لیا ہے |
| سچ تو یہ ہے اپنا ہونا سیکھ لیا ہے |
| تو نے چاہا تیری خاطر ہم نے جاناں |
| رو کر ہنسنا ہنس کر رونا سیکھ لیا ہے |
| ڈر تھا کوئی توڑ نہ ڈالے میرے سپنے |
| اپنے ارماں خود ہی ڈھونا سیکھ لیا ہے |
| چپ چپ چپ چپ گم سم گم سم اپنے سر کو |
| بازو اوپر رکھ کر سونا سیکھ لیا ہے |
| میرے آنسو کوئی نہ دیکھے میں نے ساغر |
| چھپ کر اپنا چہرہ دھونا سیکھ لیا ہے |
معلومات