فلسطیں کی بستی پہ بمباریاں |
انہیں چاہئیں جبکہ دلدار یاں |
ہیں دنیا میں جو بھی تبہ کاریاں |
یہ دجّال ہی کی ہیں عیّاریاں |
حفاظت کریں اپنے گھر کی اگر |
کہیں ان کو کرتے ہیں غدّاریاں |
عجب مخمصے میں ہے دنیا پڑی |
نبھائیں وہ کس سے وفاداریاں |
عرب قوم پر کیا کریں انحصار |
سنبھالیں گے کیا وہ سپہ داریاں |
یہاں ظلم پر بھی نہ ہو احتجاج |
ہوئے ہیں ضمیر ان کے مردار یاں |
نہیں کوئی امکان انصاف کا |
لہو روز بہتا ہے معصوم یاں |
پکڑ لے خدا ہی شریروں کو اب |
دعا سب کریں مل کے قدوسیاں |
معلومات