سب کہتے ہیں دلوں میں نفرت کم ہے
یہ صورت ہے تو پھر عنایت کم ہے
سب لوگوں نے اگر وکالت کی ہے
اس کا مطلب نہیں عداوت کم ہے
غم تھے برباد جب شرافت سے سب
دنیا میں اس لیے صداقت کم ہے
گلشن کو پھول سے بغاوت ہو گی
بلبل کی جب خزاں سے نفرت کم ہے
ساری فیضان بے وفا تھی دنیا
الفت کی اس لیے ضرورت کم ہے

0
164