| ہے تشنگئ آب ، کہیں بھوک کی شدت |
| ڈھایا ہے مسلمانوں پہ کیا قہرِ قیامت |
| وہ کل جو نگہباں تھے کلیساؤں کے ان کے |
| منظور ہے آج ان کو بھی یورپ کی حمایت |
| یہ ہیکلِ داؤد و سلیماں کے محافظ |
| کیوں کر کرے تسلیم فلسطیں کی ریاست |
| کچھ بن نہ سکا صاحب و پیرانِ حرم سے |
| ناکام رہی دہر میں عربوں کی سیادت |
| ہو محفلِ ملت کوئی یا مجلسِ اقوام |
| مغرب کی ثنا خوانی ہے اب ان کی روایت |
| ہم وارثِ شاہانِ ثنا خوانِ محمد |
| ہے باعثِ صد عار ہمیں ان کی قیادت |
معلومات