نعتِ مصطفیٰ ﷺ |
آٶ ہم بزمِ نبی آج سجائیں لوگو |
ہر طرف نور کی شمع کو جلائیں لوگو |
لائیں ہیں دہر میں تشریف آج پیارے نبی |
نعت سرکار کی ہم سب کو سنائیں لوگو |
پائیگا دل ہمارا چین بڑھا یثرب میں |
ان کی چوکھٹ پہ سر اپنا جھکائیں لوگو |
جاکے روضے پہ دعا مانگیں سبھی رورو کے |
صدقے پنجتن کے مرادیں سبھی پائیں لوگو |
کاش ہم کو بھی شرف اتنا کبھی دے مالک |
جا کے روضے پہ دِیا ایک جلائیں لوگو |
کاش ایسی گھڑی نصیب میں آۓ فرمان |
ہم بھی سرکار کو اِک نعت سنائیں لوگو |
معلومات