| آپﷺ کی مدح و ثنا جن کا مقدر ہو گیا |
| وہ زمانے میں مقدر کا سکندر ہو گیا |
| آپ کی مرضی سے قبلے کا جو رخ پھیرا گیا |
| بن گیا قبلہ جدھر چہرہ منور ہو گیا |
| آپﷺ ممدوحِ خدا اور مالکِ کوثر ہوۓ |
| آپﷺ کا دشمن ہی رسوا اور ابتر ہو گیا |
| پڑ گئی نظرِے کرم جب قطرہ ۓ ناچیز پر |
| پھر وہ قطرہ نا رہا واللہ سمندر ہو گیا |
| آپ کی الفت میں گم ہو کر لکھا جو بھی لکھا |
| ہو گئی نظرے کرم میں بھی ثنا گر ہو گیا |
| وقت کے سلطان دیکھے انکے قدموں میں پڑے |
| عتیق جوبھی آپﷺ کےدر کا گدا گر ہو گیا |
معلومات