دل ہمیشہ مَرا سا رہتا ہے |
اپنا پتا جھڑا سا رہتا ہے |
وہم یہ ہے کہ وہ اٹھا لے گا |
راہ میں دل پڑا سا رہتا ہے |
کتنی صدیاں ہوئیں نہ کٹ پایا |
فاصلہ جو ذرا سا رہتا ہے |
آنکھیں دھلتی ہیں روز اشکوں سے |
سارا منظر کھرا سا رہتا ہے |
رونما حادثے تواتر سے |
من کا بچہ ڈرا سا رہتا ہے |
معلومات