شہ دوجہاں کی ہے سیرت عزیز
شہ انبیا کی نبوت عزیز
خدا وحدہ، احمد مرسلین
ہے دین مبیں کی شریعت عزیز
مزہ آئے نام محمدکو رٹنے
درودں کی ہم کو فضیلت عزیز
الہی تو چمکا دے سویا نصیب
مدینہ کی لاگے زیارت عزیز
نہیں آپ سے بڑھ کے کوئی وسیلہ
یہ شاہ و گدا کی سعادت عزیز
بھلایا نہ امت کو جس نے کبھی ہو
ہے آقا کی پیاری رسالت عزیز
ہے عاشق یہ ناصؔر شہ مصطفی کا
جو انسانیت پر ہے رحمت عزیز

0
37