1. وقت بُرا ہو تو وہ لوگ بھی آپ کی حیثیت پر اُنگلی اٹھانے لگتے ہیں جن کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔
2. درد کی کوئی تصویر نہیں ہوتی، اسی لیے کوئی دوسرا اس کی شدت کو پوری طرح محسوس نہیں کر سکتا۔
3. لفظوں کی تاثیر احساس، خلوصِ جذبات اور درد کی سچائی سے جنم لیتی ہے۔
4. جس کام میں سیکھ یا تجربہ شامل نہ ہو، اس کا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔
5. ہمیشہ وہی صلاح دو جس کا تجربہ تم خود حاصل کر چکے ہو۔
6. زندگی میں کوئی بھی عمل کرتے وقت یہ یاد رکھو کہ نیکی کی جزا اور بدی کی سزا اٹل ہے۔
7. دوسروں پر بھروسا وہی کر سکتا ہے جسے اپنے آپ پر بھروسا ہو۔
8. زندگی جینے کے دو آسان راستے ہیں: ایک صبر، دوسرا شکر۔
9. دُعا تقدیر کے بند دروازے کھول دیتی ہے، اور محنت نصیب بدلنے کا ذریعہ بن جاتی ہے۔
10. کم عقل اور کم ظرف انسان سے دوستی کرنا اپنے سکون کا جنازہ نکالنے کے مترادف ہے۔
از: ساگر حیدر عباسی

0