| تجھے میں دلیلیں محبت کی دوں کیا؟ |
| فسانہ دل اپنے کا خوں سے لکھوں کیا؟ |
| ۔ |
| ترے نام سے دل دھڑکتا ہے میرا |
| ترے سامنے چاک سینہ رکھوں کیا؟ |
| ۔ |
| یقیں تجھ کو آتا نہیں تو نہ آئے |
| اب انگاروں پر برہنہ پا چلوں کیا؟ |
| ۔ |
| تجھے فرق پڑتا نہیں آنسوؤں سے |
| حزیں دل کا سو حال تجھ سے کہوں کیا؟ |
| ۔ |
| کسی پر ستم جو نہیں ہونے دیتا |
| شکایت تری اس خدا سے کروں کیا؟ |
| ۔ |
| مرے ساتھ مرا خدا جب ہے ہر دم |
| تو پھر میں کسی سے مدثر ڈروں کیا؟ |
معلومات