| تیرا جہان اور ہے میرا جہان اور ہے |
| جو ڈھونڈتا ہوں میں یہاں وہ آسمان اور ہے |
| جو زندگی سمجھ رہا یہ زندگی تو وہ نہیں |
| سنی تھی تو نے بھی مگر یہ داستان اور ہے |
| تو مضطرب ہے آخرت کی پوچھ گچھ سے ڈر نہیں |
| تجھے بتا دوں یہ نہیں وہ امتحان اور ہے |
| عوام سے جو شیخ نے کہا تھا وہ سنا مگر |
| خواص سے جو کہہ رہا ہے وہ بیان اور ہے |
| تیری تلاش کے سرے پہ کچھ نہیں یہ سوچ لے |
| مجھے خبر ہے اس جہاں کا پاسبان اور ہے |
معلومات