خدا جانے کیا عظمتِ مصطفیٰ ہے
عُلی اُن سے رتبے میں واحد خدا ہے
بنا قل امر ہے بیاں مصطفیٰ کا
خدا جس نے دیکھا بتا دوسرا ہے
ذکر دلربا کا عُلیٰ ہے دہر میں
یہ پیغام رب نے انہیں خود دیا ہے
گراں فیض اُن کے لعابِ دہن سے
افادہ ہے جس میں شفا ہی شفا ہے
منور کریں وہ فضائے مدینہ
سدا ضوفشاں اُن سے اس کی صبا ہے
بنا کعبہ قبلہ نبی کی رضا سے
خدا کو جو بھائی نبی کی ادا ہے
نبی پاک میرے امامِ اَئِمَّہ
امامِ امم بھی یہ ہی دلربا ہے
ہیں محمود ہادی نبی میرے سرور
نبی جانِ سلطاں حبیبِ خدا ہے

5