| دلبر کے فدائی ہیں مجلس کو سجاتے ہیں |
| جب ذکرِ مدینہ ہو آنسو بھی بہاتے ہیں |
| میلاد کی محفل دے گلشن کو گراں رونق |
| آتے ہیں وہی جن کے سرکار سے ناطے ہیں |
| جب عشق نبی سرور کرتا ہے دروں روشن |
| قدموں میں اگر چاہیں دلدار بلاتے ہیں |
| سرکار کرم کر دیں اک دید کے طالب ہیں |
| یہ ہجر کے اب لمحے دن رات ستاتے ہیں |
| اس شہرِ مدینہ کی کتنی ہے فضا نوری |
| منظر ہے یہ جنت کا آسار بتاتے ہیں |
| آتے ہیں ملائک بھی سرکار کی مجلس میں |
| نغماتِ نبی سرور جنات سناتے ہیں |
| ہر آن ہی جاری ہے آقا کی ثنا ہر جا |
| کونین سدا مدحت سرکار کی گاتے ہیں |
| محمود نبی میرے سلطان ہیں نبیوں کے |
| ملنا ہو جو قادر سے قوسین میں جاتے ہیں |
معلومات