| جس قوم کے افکار میں جرأت نہیں ہوتی |
| تقدیر بھی اس قوم کی قسمت نہیں ہوتی" |
| جس دیش میں انصاف کے پورے ہوں تقاضے |
| اس دیش میں خوں ریز بغاوت نہیں ہوتی |
| اک ٹھوس حقیقت ہے کہ لوگوں کے دلوں پر |
| طاقت کے دباؤ سے حکومت نہیں ہوتی |
| دنیا میں اسی قوم کی تذلیل ہوئی ہے |
| جس قوم کو عزت کی ضرورت نہیں ہوتی |
| دشوار گھڑی میں ہی پرکھتے ہیں زمانے |
| الفاظ سے کردار کی قیمت نہیں ہوتی |
| سچ بات ہمیشہ ہی کھٹکتی ہے جہاں کو |
| یہ زہر ہے، لیکن اسے لعنت نہیں ہوتی |
| عاصم کوئی رہبر ہی دکھا دے نئی راہیں |
| یہ راہِ سفر راہِ ہدایت نہیں ہوتی |
معلومات