| جانِ خوباں نورِ یزداں سیدِ عالی وقار |
| شاہِ شاہاں جانِ جاناں رحمتِ پروردگار |
| آ گئے سرکار باراں رحمتوں کے آگئے |
| آ گئے دلدار میرے دیکھ لیں آئی بہار |
| مصطفیٰ ہیں دلربا جو لائے ہیں تشریف آج |
| خوشیاں دیکھیں جا بجا اس دل میں آیا ہے قرار |
| میرے آقا میرے داتا آمنہ کے لال ہیں |
| لینے آئی جب حلیمہ دیکھتیں تھی بار بار |
| آسماں پر شادیانے احمدِ مختار کے |
| سب زمیں پر کہہ رہے ہیں آ گئے ہیں شہسوار |
| ٹھنڈے ہیں آتش کدے سب منہ کے بل طاغوت ہیں |
| ضوفشاں افلاق ہیں جلوہ بھرے لیل و نہار |
| جان شانِ مصطفیٰ محمود جانے خود خدا |
| وہ حسیں وہ دلربا ہیں کبریا کے خاص یار |
معلومات