| ہستی مٹا کہ آپنے ہم کو بنا دیا |
| ورنہ تو ہم نہ ہوتے مگر صرف نقشِ پا |
| دنیا میں تجھ سا کوئی نہیں ہے ترے سوا |
| مولیٰ نے تجھ میں سارا خزانہ چھپا دیا |
| رب کا یقین ہے ہمیں کوئی گماں نہیں |
| دیکھا تجھے تو مجھ کو تو رب کا یقیں ہوا |
| قدرت ہے میرے ساتھ مجھے اسکی ہے خبر |
| جب جب ترے لبوں سے ملی ہے مجھے دعا |
| موجوں کی طرح پھر رہا ہوں در بدر جو میں |
| بے سمت بحر ہوں تو کنارہ ہے میری ماں |
| سب عزتیں ہیں تم سے مرا نام تم سے ہے |
| جو بھی ملا مقام مجھے تجھ سے ہی ملا |
| جو کل اثاثہ تھا مرا بس مشتِ خاک تھا |
| تھاما جو تیرا ہاتھ ملا آسمان تھا |
| احسن یوں اس جہان کی سب آیتیں حسیں |
| ارض و سماں کی سب سے حسیں آیہ میری ماں |
معلومات