بتا چھن چھن چھنا چھن چھن کا مطلب
سمجھ آیا نہ اب تک من کا مطلب
سلجھنا ہی نہیں یہ مسئلہ جب
تو پھر اس بے وجہ الجھن کا مطلب؟
بڑے شاعر بہت بے بحر دیکھے
کہو فنکار کا، کیا فن کا مطلب؟
ہمیں دیوار سے اس نے لگایا
اٹھایا نفع بھولے پن کا، مطلب
ہوئے شاعر بھی دولت کے پجاری
کھلا ہے اب کہیں جا، دھن کا مطلب
کوئی جوگی سے سیدھے منہ نہ بولے
کہ ڈیرہ چھوڑ دے جوگن کا، مطلب
سرابوں میں کہیں مخفی ہے حسرتؔ
بیاباں دشت کا اور بن کا مطلب
رشید حسرتؔ، کوئٹہ
۱۳ اپریل، ۲۰۲۶

0
3