| ادإیں خرید لے یہ حیإیں خرید لے |
| تُو اک بار مسکرا یہ وفإیں خرید لے |
| یوں نظروں کے ایک وار نے گھایل کیا مجھے |
| نگاہیں اٹھا مری یہ قضإیں خرید لے |
| مرے دل کی دھڑکنوں میں تو سانسوں میں تو بسا |
| تو اپنا بنا کے مجھ کو دعإیں خرید لے |
| مرے دل کے آشیاں میں بسایا تجھے فقط |
| مرا دل یہ آشیاں یہ سرإیں خرید لے |
| یہ دربارِ عشق میں نے سجایا ترے لیے |
| ہو دل پر براجمان سبھإیں خرید لے |
| محبت یقین ہے تو یقیں کر یقیں دلا |
| مری زندگی مری تو انإیں خرید لے |
| محبت ہی روح و دل کی ضرورت رہی سدا |
| تو حامد محبتوں کی غذإیں خرید لے |
معلومات