تمہارا ساتھ تو مجھ کو زمانے بھر سے پیارا ہے
تمہارے واسطے تو چھوڑنا دنیا گوارا ہے
کبھی تم نے مری جانب محبت سے نہ دیکھا ہے
مگر دل نے تمہیں اپنا سمجھ کر ہی پکارا ہے
نہ دنیا سے شکایت ہے نہ قسمت سے گلہ کوئی
تمہاری چاہ نے تنہا مرا جیون سنوارا ہے
تمہارے بن مری آنکھیں سحر تک بھی نہیں سوتیں
تمہاری چاہ میں ہم نے بہت سا وقت ہارا ہے
محبت میں زمانے کی کبھی پروا نہیں کی ہے
تمہیں چاہا تمہیں سوچا تمہیں دل میں اتارا ہے
کبھی تنہائی میں بیٹھے اگر آنسو نکل آئے
تمہاری یاد نے ہر دم دیا آ کر سہارا ہے
نہ دولت کی تمنا ہے نہ شہرت کی طلب مجھ کو
تمہاری اک نظر پر ہی میں نے سب کچھ نثارا ہے
حسن نے بے وفا دنیا میں اس سے ناط جوڑا ہے
ہاں جس کے نام پر ہم نے مقدر کو سنوارا ہے

0
1