| خدا کی طرف لے کے آئے تجھے |
| محبت خدا کی لبھائے تجھے |
| نہ دنیا نہ گھر بار کی چاہتیں |
| فقط عشق رب کا نچائے تجھے |
| نہ عورت نہ شہرت نہ زر کی کمی |
| فقط رب کی فرقت ستائے تجھے |
| خدا کی خشیت رلائے تجھے |
| عذابِ جہنم ڈرائے تجھے |
| ملے ایسا رہبر تجھے پر کشش |
| جو رب کی طرف کھینچ لائے تجھے |
| تری بہتری کے لیے رات دن |
| خدا کی طرف جو بلائے تجھے |
| جو راہ ہدایت دکھائے تجھے |
| جو سنت کا پیکر بنائے تجھے |
| ملے ایسا رہبر جو بھائے تجھے |
| نظر عشق کی جو لگائے تجھے |
| لگا کر تجھے پنکھ وجدان کے |
| خدا کی طرف جو اڑائے تجھے |
| جو قربِ الہی دلائے تجھے |
| ترے پاک رب سے ملائے تجھے |
معلومات