مدینے کی آب و ہوا زندگی ہے
مدینے کی ہر ایک را زندگی ہے
مدینے میں آئے قضا زندگی ہے
محمد سے رکھنا وفا زندگی ہے
اندھیروں کو ملنے لگی روشنی اب
جہالت کو آنے لگی آگہی اب
وہ رحمت ہیں واللہ دونوں جہاں کی
محمد سے رکھنا وفا زندگی ہے
وہ جنت کا ٹکڑا ہے جس سرزمیں پر
اسی کے ہی چرچے ہیں عرشِ بریں پر
مرا یہ عقیدہ ہے ایمان میرا
مدینے سے رکھنا وفا زندگی ہے
عتیق اب ہمارا یہ نعرہ رہے گا
مدینہ ہمیں جاں سے پیارا رہے گا
شفاعت نبی کی بنے گی سہارا
محمد سے رکھنا وفا ذندگی ہے

4