موسم گل میں حسیں گیت سنانا دل کا |
یاد آتا ہے بہت ہم کو زمانہ دل کا |
روک پائے گا بھلا کیسے تو آنا دل کا |
سخت مشکل ہے حسینوں سے بچانا دل کا |
وہ محبت کی شروعات کی باتیں توبہ |
گاتے رہتے تھے بہت ہم بھی ترانہ دل کا |
ذکر چھیڑو نہ مرے سامنے ہرجائی کا |
پھر نہ بڑھ جائے کہیں درد پرانا دل کا |
میں تو ماہر ہوں طبیبوں سے زیادہ دل کا |
تو کسی روز مجھے داغ دکھانا دل کا |
معلومات