تو شوقِ گفتگو ہے ،تو عشقِ ابتدائی |
تو محوِ جستجو ہے، تو حسنِ آشنائی |
. |
آہ، دھو دیا یکایک، ساری ہی میری کاوش |
اک جرمِ عاشقی نے، برسوں کی پارسائی |
. |
ہے آئینہ پریشاں، عہدِ شبابِ نو سے |
یہ کیا بلا ہے ہردم کرتا ہے خودنمائی |
. |
محسِن ! کمالِ بخشش ہے صرف اس روِش میں |
احساں کے بعد بھی ہو ، لہجاۓ التجائی |
. |
تو بے نیازِ ہرشی، تو شوق و ذوقِ عالی! |
منزل سے پہلے تجھ کو, نہ گھیرے نارسائی |
. |
خود سے کہیں بے گانہ ,کردے نہ مجھ کو اے دل ! |
یہ دل فریب منظر, اندازِ دلربائی |
. |
اس جنگِ جان و دل میں کچھ کھو نہ دینا بے خود ! |
کشتی پھنسی بھنور میں آتا نہ ناخدائی |
. |
ماحولِ گلستاں اب کتنا برا ہے مالی! |
چھوٹی سی عمر میں ہے یاں فکرِ آشنائی |
. |
پھر سے بَہار آۓ ویران اس چمن میں |
بلبلؔ کی کہتے کہتے آنکھیں ہیں ڈبڈبائی |
. |
غنچوں کو سسکی بھر کے شبنم نے یہ بتایا |
اک پھول کی طلب میں آنکھیں ہیں تلملائی |
. |
ہر سو ہے بکھرا بکھرا یہ رنگ و بوۓ محفل |
ہے کارگاہِ قدرت میں کتنی روشنائی |
. |
یہ بے سلیقہ موسم، ہنگامہ آفریں،ہے |
ترکِ اداۓ کہنہ پر ، رب کی کاروائی |
. |
آواز دے رہی ہے امّت کے اے جیالو ! |
مٹنے کی راہِ حق پر آبا کی با وفائی |
. |
غالبؔ نہ راس آیا اس پیرِ بے خودی کو |
اقبالؔ کا نفس ہے یہ بچہ ایشیائی |
. |
اقبال سا تکلم کرتے ہیں آپ شاہی ؔ |
ہر ذرّۂ جہاں ہے اب آپ کا فدائی |
شاہی ؔ |
المعروف غالب ثانی ؔ |
ابو اُمامـه شــؔاہ ارریاوی |
معلومات