| یہ جو کہتے ہیں ہم ہیں وفادار لوگ |
| سب سمجھتے ہیں یارو سمجھدار لوگ |
| کیا کہا آپ ہم سے ملے ہیں کہیں |
| اور وہاں آتے تھے ملنے سرکار لوگ |
| کُچھ خبر ہے تمہارے بنا آج کل |
| کیسے زندہ ہیں درشن کے بیمار لوگ |
| یہ تو بتلاؤ تُم خوش رہ پاؤ گے کیا |
| تمہیں جب مول لیں گے خریدار لوگ |
| یہ دیا کیوں جلا دیتے ہو شام میں |
| ملنے آ جاتے ہیں سارے مکار لوگ |
| وہ کسی کے تعاقب میں تھی موت اور |
| ڈر رہے تھے وہ پہلے کے مردار لوگ |
| فیصل ملک |
معلومات