مری غزلوں میں ذکر مے نہیں ہے
لہذا بے خودی سی شے نہیں ہے
جہاں تک میں سمجھتا ہوں تو اس میں
سمجھنے والی کوئی شے نہیں ہے
محبت کی جہاں تک بات ہے تو
ابھی ان آنکھوں سے کچھ طے نہیں ہے
ہے دل پر اس کی آنکھوں کا ستم بھی
مگر یہ حملہ پے در پے نہیں ہے

0
8