| وجدانِ عبادت تو مِلا ہی نہیں, صد حیف |
| قدموں مِیں تُمہارے مَیں جُھکا ہی نہیں, صد حیف |
| سجدے سے میں انکار کِیا ہی نہیں, صد حیف |
| لیکن تُو خدا میرا بَنا ہی نہیں, صد حیف |
| اب تم سے مجھے کوئی گِلہ ہی نہیں, صد حیف |
| اے جان! مَیں, مَیں تو وہ رہا ہی نہیں, صد حیف |
| میں ایک زمانے کو لگا اچھا ولیکن |
| یہ غم ہے, تُجھے اچھا لَگا ہی نہیں، صد حیف |
| ممکن تھا کہ ہو جاتی طبیعت مِری اچھی |
| پَر میں تِرے سینے سے لگا ہی نہیں، صد حیف |
| شاہدؔ وہ بچھڑ جانے پہ خوش ایسے ہے جیسے |
| اُس کے لئے یہ ہجر بَلا ہی نہیں، صد حیف |
معلومات