ملے جن کو درجے عُلیٰ سے عُلیٰ |
وہ صلے علیٰ ہیں حبیبِ خدا |
ہے رحمت دہر پر انہی سے مدام |
جو ہیں جانِ ہستی شہے خاص و عام |
قدم جن کے اوجِ فلک پر لگے |
جہاں سارے اُن کی عطا سے سجے |
انہی کے حسن کا ہے پرتو جمال |
ہے مولا سے اُن کو ملا یہ کمال |
مثل دلربا کی نہیں ہے کہیں |
نہیں اور دلبر نہیں بالیقیں |
دکھایا انہیں جس نے قصرِ دنیٰ |
کہے دلربا اُن کو وہ کبریا |
اے محمود آقا دلوں کی صدا |
وہ محبوبِ ہستی حبیبِ الہ |
معلومات