| مناسب نہیں رات دن غم کی بات |
| کریں آج خوش رنگ عالم کی بات |
| بہت گریہ زاری سے جی بھر گیا |
| تو کرتے ہیں شیریں تبسم کی بات |
| گلوں پہ چمکتی ہے شبنم ابھی |
| ابھی روک لو آنکھ کے نم کی بات |
| کریں آب جو کے نظاروں کا ذکر |
| مچلتی ہوئی زلف کے خم کی بات |
| تصور کریں آبشاروں کا شور |
| کسی مطربہ کے ترنم کی بات |
| یونہی ایک دن زخم بھر جائیں گے |
| جو کرتے رہے آپ مرحم کی بات |
معلومات