ایمان کا قرآن کا سیرت کا تحفظ
واجب ہے سبھوں پر کریں ملت کا تحفظ
اقدار کا کردار کا عظمت کا تحفظ
اس دور فتن میں کریں عصمت کا تحفظ
احساس عمل جاگے دلوں میں تو ہے ممکن
معیار کا توقیر کا غیرت کا تحفظ
فاسق سے کراہت ہو، مطہر سے ہو قربت
پاکیزگی سے کرنا عقیدت کا تحفظ
بدلاؤ کا رہتا جو طلبگار وہ جانے
افکار کا رغبت کا ثقافت کا تحفظ
انسان سے رکھتا ہے جو انسان محبت
کرتا ہے وہی بندہ اخوت کا تحفظ
میلان رواداری کی ناصؔر ہے نشانی
جزبات کا الفت کا حمیت کا تحفظ

0
12