ملے جن کو درجے عُلیٰ سے عُلیٰ
وہ صلے علیٰ ہیں حبیبِ خدا
جمالِ نبی سے فزوں ہر جمال
ملے کبریا سے انہیں ہیں کمال
کرم ہیں خلق پر انہی کے سدا
جو ہیں جانِ جاناں شہے دو سریٰ
قدم اُن کے اوجِ فلک پر لگے
کرم سے نبی کے جہاں ہیں سجے
دکھایا انہیں رب نے قصرِ دنیٰ
کہے دلربا اُن کو اُن کا خدا
مثل دلربا کی نہیں ہے کہیں
نہیں اور دلبر نہیں بالیقیں
اے محمود وہ ہیں دلوں کی صدا
وہ محبوبِ ہستی حبیبِ الہ

6